لندن میں فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرہ

لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاجی ریلی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی گئی

لندن: (جاگیر نیوز) برطانوی دارالحکومت لندن میں فلسطین کے بعد لبنان اور شام پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاجی ریلی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے حکومت برطانیہ سے فوری جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور تل ابیب کو اسلحے کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کے شرکاء نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اقدامات کے سبب مشرق وسطی کا امن تباہ ہوگیا ہے۔ فلسطین اور لبنان کے بعد شام پر بھی بمباری سے کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل، شام کے بعد ایران پر بھی حملہ آور ہوا تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، احتجاج کے سبب پارلیمنٹ کے اطراف کی شاہراہوں کے ساتھ ویسٹ منسٹر برج بھی ٹریفک کےلیے بند رہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں