ریموٹ ایریا کے سکولوں کی طالبات کیلئےایک ارب 60کروڑ کے وظائف جاری

سکولوں کی طالبات کو سکول جانے کا وظیفہ ملے گا، یہ وظیفہ ریموٹ ایریا کے سکولوں میں دیا جائے گا

لاہور:(جاگیر نیوز) محکمہ خزانہ نے سکولوں میں طالبات کو وظیفہ جاری کر دیا۔
ذرائع سکول ایجوکیشن کے مطابق محکمہ خزانہ نے ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے جاری کئے ہیں، سکولوں کی طالبات کو سکول جانے کا وظیفہ ملے گا، یہ وظیفہ ریموٹ ایریا کے سکولوں میں دیا جائے گا۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر کی سڑکوں کی ایم آینڈ آر کے لئے ایک ارب روپے منظور ہوئے ہیں جس سے پنجاب کی ٹوٹی سڑکوں کو بحال کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں