چین کے مشرقی شہر میں ایک کرہ نما روبوٹ پولیس کے گشت کا حصہ بن گیا
چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے شہر ووہان کے ووہان انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل انوویشن اینڈ ڈیویلپمنٹ میں انسان نما روبوٹ “لیبرر نمبر 1” کی نمائش کی جارہی ہے ۔(شِنہوا)
ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی شہر وین ژو کی مصروف گلیوں میں خصوصی پولیس افسروں کے ایک دستے کے گشت میں کرہ نما روبوٹ نے حصہ لیا ہے جو فوراً آن لائن مقبول ہو گیا۔
سپیشل پٹرول پولیس بریگیڈ کے نائب کمانڈر ہوانگ سو فنگ نے کہا کہ یہ مستعد رولی پولی ہمارا نیا رکن ہے، اس 160 کلوگرام وزنی کرہ نما روبوٹ کا قطر 0.8 میٹر ہے۔ہوانگ نے بتایا کہ یہ جنگی صلاحیت کا حامل روبوٹ ہے جو قریبی سطح کی کارروائیوں بشمول انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ 2.5 سیکنڈ میں 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے،اس میں پولیس کے آلات بھی نصب کیے جا سکتے ہیں۔اس روبوٹ کے ڈیزائنرز نے ابتدا میں اسے مرکری سیارے کی سطح پر چلنے کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔ژے جیانگ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر وانگ یو نے شِنہوا کو بتایا کہ مرکری ایک ایسا سیارہ ہے جس میں سورج کے قریب ہونے کی وجہ سے انتہائی درجہ حرارت کی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔