بیجنگ میں 3 نئی میٹرو لائنز کے اضافے سے ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہوگئی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سب وے کے استعمال کے لئے ایک خاتون بیجنگ پاس استعمال کر رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں 3 نئی میٹرو لائنز کھول دی گئی ہیں جس سے شہر کی مجموعی شہری ریل ٹرانزٹ لمبائی 879 کلومیٹرہوگئی جوکہ چین کے شہروں میں اول نمبر پر ہے۔
بیجنگ بلدیہ کے ٹرانسپورٹ کمیشن کے ایک عہدیدار وو یولان نے اتوار کو بتایا کہ میٹرو لائنز کے 3 حصوں میں ایک شہر سے گزرنے والی مشرق۔ مغرب زیر زمین راہداری شامل ہے۔ یہ متعدد شمال۔جنوب ریل ٹرانزٹ لائنز سے بھی منسلک ہے جو شہر کے بڑے رہائشی علاقوں میں لوگوں کو سفر کا ذریعہ مہیا کررہی ہے۔وو نے کہا کہ بیجنگ کا ریل ٹرانزٹ نیٹ ورک 98 انٹرچینج اسٹیشنز سمیت 522 اسٹیشنز پر مشتمل ہے۔بیجنگ نے مزید سب وے لائنز کی تعمیر کرکے ٹریفک کا رش کم کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں جو وسیع و عریض شہر میں بڑے پیمانے پر تیز رفتار ٹرانزٹ سہولت مہیا کررہے ہیں۔بیجنگ میٹرو لائن نمبر 1 نے باضابطہ طور پر یکم اکتوبر 1969 سے کام شروع کیا تھا، یہ چین کی پہلی شہری ریل ٹرانزٹ تھی جس کے بعد بیجنگ نے ملک کا طویل ترین عرصے سے فعال شہری ریل ٹرانزٹ نیٹ ورک تعمیر کیا ہے۔وو نے کہا کہ توسیع شدہ ریل ٹرانزٹ نیٹ ورک لوگوں کی بہتر خدمت کرنے اور شہر میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیشرفت کو تیار ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں