ایرانی تجارتی وفد 24 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا

فیڈریشن چیمبر آف کامرس اور کراچی چیمبر آف کامرس سے ایران کا تجارتی وفد الگ الگ ملاقاتیں کرے گا
کراچی :(جاگیر نیوز) پاکستان سے تجارتی روابط مضبوط کرنے کیلئے ایران کا تجارتی وفد 24 سے26دسمبر تک کراچی میں بزنس کمیونٹی سےتجارتی منصوبوں پر بات کرے گا۔
ایران کا قزوین چیمبر آف کامرس کا وفد فیڈریشن چیمبر اور کراچی چیمبر آف کامرس سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔قونصلیٹ جنرل ایران نے پاکستان کی وزارت خارجہ کو خط لکھ کر مطلع دیا، فیڈریشن چیمبر آف کامرس اور کراچی چیمبر آف کامرس سے ایران کا تجارتی وفد الگ الگ ملاقاتیں کرے گا۔ایران کے اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کا دورہ تین روزہ ہوگا ، ایران کا تجارتی وفد 24 سے26دسمبر تک کراچی میں بزنس کمیونٹی سےتجارتی منصوبوں پر بات کرے گا۔
Load/Hide Comments