چین میں دنیا کاسب سے بڑا آئس اور سنو تھیم پارک کھول دیا گیا

چین کے شہر ہاربن میں سیاح دنیا کے سب سے بڑے آئس اینڈ سنو تھیم پارک ہاربن آئس سنو ورلڈ دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)
ہاربن (شِنہوا) 500 میٹر سے زائد طویل برفانی سلائیڈ پر تفریح میں مصروف ژانگ جیاجیا نے محسوس کیا کہ جیسے وہ ہوا میں اڑ رہی ہے اور یہ ایک منٹ کا تجربہ ایک گھنٹے سے زائد کی قطار میں انتظار سے کہیں زیادہ قیمتی تھا۔
چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے آنے والی سیاح ژانگ نے کہا کہ ہاربن آئس-سنو ورلڈ میں سپر آئس سلائیڈ آزمانے کے بعد وہ بہت ہی پرجوش ہیں اور ان کا دل باغ باغ ہوگیا ہے۔سنو ورلڈ میں ہفتہ سے سالانہ مقابلوں کا آغاز ہوا ہے۔دنیا کے سب سے بڑے آئس اور سنو تھیم پارک ہاربن آئس-سنو ورلڈ کے 26 ویں ایڈیشن کا باضابطہ آغاز چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے صدر مقام ہاربن میں صبح 10 بجے ہوا۔ ہاربن کو ’’برف کا شہر‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔اس پارک کا موضوع ’’موسم سرما کے خواب، ایشیا میں محبت ‘‘ہے جسے 3 لاکھ مکعب میٹر آئس اور سنو سےبنایا گیا ہے۔اس میں 2025ء کے ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کی متاثر کن خصوصیات بھی شامل کی گئی ہیں جو آمدہ فروری میں چین کے بہار تہوار کی تعطیلات کے فوراً بعد شروع ہوں گے۔ یہ بیجنگ سرمائی اولمپک کھیل 2022ء کے بعد چین کا پہلا بڑا بین الاقوامی آئس اور سنو ایونٹ ہوگا۔پارک کا مجموعی رقبہ 10 لاکھ مربع میٹر ہےجو گزشتہ برس کے 8 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ اور یہ اپنی 26 سالہ تاریخ میں سب سے بڑا ہے۔