چین نے زلزلے سے متاثرہ وانواتو کو ہنگامی امداد فراہم کردی

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکومت نے زلزلے سے متاثرہ وانواتو کو ہنگامی امداد کے طور پر 10 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کئے ہیں تاکہ قدرتی آفات سے نمٹنے اور تعمیر نو کی کوششوں میں معاونت کی جاسکتی۔
چائنہ بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ادارے کے ترجمان لی منگ نے پیر کے روز بتایا کہ وانواتو کی درخواست پر چین نے قدرتی آفات کا ابتدائی جائزہ لینے کے لئے ملک میں موجود چینی کاروباری اداروں کے ماہرین کو مربوط کیا ہے اور وانواتو میں چینی طبی ٹیم نے زخمی افراد کے علاج ، بچاؤ اور آپریشن میں فعال طریقے سے حصہ لیا۔لی نے مزید کہا کہ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے بھی وانواتو کو ہنگامی امداد کے طور پر 1 لاکھ امریکی ڈالر نقد رقم فراہم کی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وانواتو کی ضروریات کے مطابق چین مزید امداد بھی دے گا اور وہ ملک کو مشکلات پر قابو پانے اور گھروں کی جلد از جلد تعمیر نو میں مدد دینے کو تیار ہے۔