چین نے قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے مالی امداد بڑھادی

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ چین نے قدرتی آفات پر قابو پانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مالی تعاون بڑھا دیا ہے۔
وزیرخزانہ لان فوآن نے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2019 سے 2023 تک ، قدرتی آفات کی روک تھام ، کمی اور ہنگامی ردعمل کے لئے چین کے عام سرکاری بجٹ اخراجات 30.5 کھرب یوآن (تقریباً 424.2 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئے جس کی اوسط سالانہ شرح نمو 8.85 فیصد ہے۔قدرتی آفات کی روک تھام ، کمی اور ہنگامی ردعمل پر چین کے مالی اخراجات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی اور مقامی دونوں حکومتوں نے اس شعبے میں ٹھوس مالی تعاون کے لئے مسلسل کوششیں کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں مرکزی حکومت نے قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تقریباً 334.3 ارب یوآن مختص کئے ۔لان کا کہنا تھا کہ چین کی مرکزی حکومت نے 2023 میں اضافی 10 کھرب یوآن کے ٹریژری بانڈز جاری کئے ہیں جس کا مقصد آفات کے بعد بحالی اور تعمیر نو میں تعاون کرنا اور آفات کی روک تھام ، کمی اور امدادی کاموں میں نقائص کو دور کرنا ہے۔