چین کی ویزا فری پالیسی سیاحت اور کاروباری تعلقات کو فروغ دے گی، کروشین کاروباری رہنما

چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے ہانگ ژو کے تائی شان گاؤں کے ایک چیری کے باغ میں سیاح چیری چن رہے ہیں۔(شِنہوا)

زغرب(شِنہوا) کروشیا کی سب سے بڑی مشاورتی فرم 404 ایجنسی کے سی ای او نیکولا وردولجک نے کہا ہے کہ چین کی حالیہ ویزا فری پالیسی سے دونوں ممالک کے درمیان سفری روابط میں نمایاں اضافے اور کاروباری روابط گہرے ہونے کی توقع ہے۔
شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں وردولجک نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ چین نے ویزا فری پالیسی متعارف کرائی۔ میرا خیال ہے کہ یہ صحیح سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ نئی پالیسی نے چین کا سفر بہت آسان بنادیا ہے لہذا کروشیا سے مزید لوگ چین کا دورہ کریں گے۔چین نے 22 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ 9 مزید ممالک بلغاریہ، رومانیہ، کروشیا، مونٹی نیگرو، شمالی مقدونیہ، مالٹا، ایسٹونیا، لیٹویا اور جاپان کے عام پاسپورٹ رکھنےوالے افراد 30 نومبر سے شروع ہونے والی ایک سالہ آزمائشی مدت کے دوران ویزا فری داخلے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس سے چین کے لیے ویزا فری داخلے کے اہل ممالک کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔اس انتظام کے تحت مہمان کاروبار، سیاحت، خاندان سے ملاقات، تبادلے اور ٹرانزٹ جیسے مقاصد کے لیے چین میں 30 دن تک ویزا کے بغیر قیام کر سکتے ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں