چین کے اعلیٰ استغاثہ نے سابق سینئر سیاسی مشیر کی گرفتاری کا حکم دے دیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلیٰ عوامی استغاثہ (ایس پی پی) نے چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے سابق رکن وو ینگ جائی کو مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
ووینگ جائی چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی ثقافت، تاریخی اعداد و شمار اور مطالعات سے متعلق کمیٹی کے سابق سربراہ بھی تھے۔قومی نگران کمیشن کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس کیس کو جانچ پڑتال اور کارروائی کے لئے استغاثہ کے حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔
مقدمے پر کارروائی جاری ہے۔
Load/Hide Comments