چینی خیراتی اداروں کا کمبوڈیا کے پسماندہ طلبہ کے لئے سائیکلوں،سکول بستوں کا عطیہ

کمبوڈیا کے صوبے کمپونگ تھوم کے پرائمری سکول میں طلبہ چینی ادارے ہیلو انکارپوریشن کی طرف سے عطیہ کی گئی سائیکلیں وصول کرنے کے بعد کھڑے ہیں-(شِنہوا)

کمپونگ تھوم،کمبوڈیا(شِنہوا)چینی خیراتی اداروں نے پانڈا پیک منصوبے کے تحت کمبوڈیا میں پرائمری سکولوں کو 2 ہزار سائیکلیں اور 12 ہزار سکول کے بستے فراہم کئے ہیں۔
مرکزی صوبے کمپونگ تھونگ کے قصبے سٹنگ سین میں بالینگ کھانگ لیچ پرائمری سکول میں ’’شاہراہ ریشم کے ساتھ جڑے دل‘‘ کے عنوان سے ایک تقریب ہوئی۔کمبوڈیا میں چین کی دیہی ترقی کی فاؤنڈیشن(سی ایف آر ڈی) نے سول سوسائٹی الائنس فورم(سی ایس اے ایف) کے ذریعےجنوب مشرقی ایشیائی ملک کے 9 صوبوں کے 130 سکولوں میں پسماندہ طلبہ کو سائیکلیں اور بستے فراہم کئے۔کمبوڈیا کے وزرا کی کونسل کے وزیر اور سی ایس اے ایف کے چیئرمین کمریت ویسیتھ نے کمبوڈیا کے دیہی علاقوں میں تعلیمی شعبے کی معاونت میں کردار ادا کرنے پر چینی خیراتی اداروں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ 2018 سے سی ایف آر ڈی نے 22 کمبوڈین صوبوں میں دیہی طلبہ کو مجموعی طور پر 5 ہزار 26 سائیکلیں اور ایک لاکھ 67 ہزار 534 سکول کے بستے عطیہ کئے۔سی ایف آر ڈی کے نمائندے ژانگ شین یوئے نے کہا کہ ادارے کو کمبوڈیا میں دیہی طلبہ کی امداد کرنے پر خوشی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سائیکلیں اور بستے انہیں اپنے،اپنے خاندان اور معاشرے کے لئے محنت سے پڑھنے کی ترغیب دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں