ٹیسٹ میچ میں ہمیں جیتنے کا موقع ملا لیکن فائدہ نہیں اٹھا سکے: شان مسعود

ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی مگر میچ کا اختتام اچھا نہیں کر سکے،سعود شکیل نے اچھی بیٹنگ،محمد عباس نے شاندار باؤلنگ کی

سینچورین: (جاگیرنیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں ہمیں جیتنے کا موقع ملا لیکن فائدہ نہیں اٹھا سکے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے موقع سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی مگر میچ کا اختتام اچھا نہیں کر سکے، آسٹریلیا میں بھی ہمارے ساتھ یہی مسئلہ ہوا تھا۔شان مسعود نے کہا کہ مارکو جانسن اور رباڈا نے جنوبی افریقہ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، سعود شکیل نے اچھی بیٹنگ اور محمد عباس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں