آزاد جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

سیاح بارشوں اور برفباری بلند پہاڑی علاقوں کے سفر سے اجتناب برتیں،ایس ڈی ایم اے الرٹ

مظفرآباد: (جاگیرنیوز) سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
ایس ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق یکم جنوری 2025ء کی شام سے 6 جنوری تک بارش اور برفباری متوقع ہے، مظفرآباد، وادی نیلم، جہلم ویلی ، باغ ، راولاکوٹ اور حویلی کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق اسی دوران میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، بالائی علاقوں میں برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن کا خدشہ ہے۔ایس ڈی ایم اے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاح بارشوں اور برفباری بلند پہاڑی علاقوں کے سفر سے اجتناب برتیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں