آرایل این جی کی نئی قیمت مقرر، سوئی ناردرن کیلئے سستی، سدرن کیلئے مہنگی

سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت 12.66 اورسوئی سدرن کیلئے 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے

اسلام آباد:(جاگیر نیوز) حکومت نے جنوری کیلئے آرایل این جی کی نئی قیمت مقرر کر دی۔
اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، سوئی ناردرن کیلئے قیمت میں کمی جبکہ سوئی سدرن کیلئے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کےمطابق سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جبکہ سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے ۔دوسری جانب دسمبر میں سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، اورسوئی سدرن کی قیمت 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں