چینی برآمدات کا حجم 250 کھرب یوآن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

مشترکہ تجارت پانچ فیصد بڑھ کر ریکارڈ 43.85 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی۔

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کی برآمدات کا حجم 250 کھرب یوآن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی برآمدات 2024ء میں ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچیں اور برآمدات کا کل حجم پہلی بار 25 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا، جو سال بہ سال 7.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 25.45 ٹریلین یوآن (3.47 ٹریلین ڈالر) تک پہنچ گئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسی طرح درآمدات کل 18.39 ٹریلین یوآن رہی جو کہ سال بہ سال 2.3 فیصد کا اضافہ ہے جبکہ مشترکہ تجارت پانچ فیصد بڑھ کر ریکارڈ 43.85 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں