190 ملین پاؤنڈ سکینڈل، آعظم خان نے نیب میں بیان ریکارڈ کروا دیا

آعظم خان کچھ عرصے گمشدگی کے بعد گزشتہ روز اچانک خبروں کی زینت بن گئے ہیں، نیب کو کیس سے متعلق حقائق بتادیئے-فوٹو:فائل

راولپنڈی: سابق وزیرآعظم کے پرنسپل سیکرٹری آعظم خان نیب دفتر میں پیش ہوگئے۔

نیب نے آعظم خان کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں طلب کیا تھا۔

نیب حکام نے آعظم خان سے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کی، آعظم خان نے نیب راولپنڈی بیورو کو کیس سے متعلق حقائق بتائے۔

یاد رہے کہ آعظم خان کچھ عرصے گمشدگی کے بعد گزشتہ روز اچانک خبروں کی زینت بن گئے ہیں، انہوں نے سائفر سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا اور تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا، انہوں نے سائفر ڈرامہ صرف اور صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے رچایا۔

یاد رہے کہ نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کے سلسلے میں 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کی تحقیقات کی جارہی ہیں، کیس میں چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی نامزد ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں