برطانیہ: ساؤتھ پورٹ میں تین لڑکیوں کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

ملزم ایکسل روڈاکوبانا کو کم از کم 52 برس جیل میں گزارنا ہوں گے،برطانوی میڈیا

لندن: (جاگیرنیوز) برطانیہ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں 3 لڑکیوں کے قتل کے کیس میں عدالت نے فیصلہ سنادیا، ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزم ایکسل روڈاکوبانا کو کم از کم 52 برس جیل میں گزارنا ہوں گے، عدالت کے جج گوس نے کہا کہ ایکسل روڈاکوبانا نے زیادہ سے زیادہ بچوں کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سزا سنائے جانے سے قبل ملزم نے شور مچایا کہ طبیعت ٹھیک نہیں، شور مچانے پر جج نے ملزم کو دوسرے کمرے میں بھیج دیا تھا، 18 سالہ ملزم نے پیر کو 16 جرائم کا اعتراف کرلیا تھا۔ملزم نے 29 جولائی کوڈانس کلاس میں گھس کر چاقو سے بچیوں کو قتل اور 8 بچیوں سمیت کلاس انسٹرکٹر کو زخمی کردیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں