تھائی لینڈ ، میانمر سرحد پار ٹیلی مواصلات دھوکہ دہی کے خلاف مضبوط اقدامات کے ساتھ کارروائی کریں، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدارنے کہا ہےکہ چین امید کرتا ہے کہ تھائی لینڈ اور میانمر سرحد پار ٹیلی مواصلات دھوکہ دہی کے خلاف مضبوط اقدامات کے ذریعے کارروائی کریں گے اور مجرموں کو کبھی بھی سزا سے بچنے نہ دیں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے ڈائریکٹر جنرل لیو جن سونگ نے ان خیالات کا اظہار چین میں تھائی لینڈ کے سفیر چھٹ چائی ویری یاوی جاکول اور چین میں میانمر کے سفیر تن ماونگ سوے سے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں کیا۔ لیو نے ان ملاقاتوں کے دوران سرحد پار ٹیلی مواصلات دھوکہ دہی کے خلاف کارروائی میں تعاون پر گفتگو کی اور اپنی تشویش کا اظہار کیا۔لیو نے کہا کہ حالیہ دنوں میں تھائی لینڈ اور میانمر کے سرحدی علاقے میں ٹیلی مواصلات دھوکہ دہی کے متعدد سنگین واقعات رونما ہوئے ہیں جو چین اور دیگر ممالک کے شہریوں کے اہم مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔لیو نے کہا امید ہے کہ تھائی لینڈ اور میانمر اس مسئلے کو اہمیت دیں گے ،ان جرائم کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں گے، شہریوں کی زندگی اور املاک کی حفاظت کریں گےاور کبھی بھی مجرموں کو سزا سے بچنے نہیں دیں گے۔لیو نے مزید کہا کہ چین آسیان ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر الجہتی قانون نافذ کرنے کے تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ لوگوں کے درمیان تبادلے کے لیے ایک محفوظ ماحول بنایا جا سکے اور ہمسایہ ممالک کے درمیان رابطوں اور تعاون میں اچھا نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے،ان میں معمول کی سیاحتی اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں