چین، غیر ملکیوں کیلئے بیجنگ کا انگریزی نقشہ جاری کردیا گیا

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ نے حال ہی میں شہر میں غیر ملکی شہریوں کو بہتر سفری خدمات فراہم کرنے کی خاطر انگریزی میں ایک نقشہ جاری کیا ہے۔
اس نقشے کی بیجنگ پلیٹ فارم فار کامن جیوسپٹیکل انفارمیشن سروسز پر ایک ماہ کے لئے آزمائش کی جارہی ہے ۔بیجنگ کے اس انگریزی نقشے کے ڈیجیٹل اور مطبوعہ دونوں ورژن دستیاب ہیں۔ ڈیجیٹل نقشے میں انتظامی تقسیم، قدرتی خاصیت ، نقل و حمل، سرکاری اداروں، عالمی تنظیموں، تعلیم و ثقافت، صحت کی دیکھ بھال، کھیل و تفریح، رہائشی علاقوں اور تجارتی سہولیات جیسی کیٹگریز کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میں مجموعی طور پر 30 ہزار سے وضاحتیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ڈیجیٹل نقشے میں بینک کارڈ خدمات اور سم کارڈ خدمات جیسے 6اضافی موضوعاتی حصے بھی شامل کئے گئے ہیں جن میں 4 ہزار سے زائد وضاحتیں موجود ہیں جو بیجنگ میں آنے، کام کرنے اور رہنے والے غیر ملکیوں کو آسان معلومات مہیا کرتے ہیں۔مطبوعہ نقشہ خاص کر بیجنگ وسطی محور جیسے تاریخی مقامات کی نشاندہی کرتا ہے۔ مطبوعہ نقشے کے ڈیجیٹل ورژن کو میپ ورلڈ ویب سے بلامعاوضہ ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔آزمائشی کے دوران نقشے کا مواد بہتر اور بھرپور بنانے کے لئے لوگوں کی رائے بھی لی جائے گی۔