اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی متفقہ منظوری

پاکستان تحریک انصاف کے 67 اراکین پارلیمنٹ نے بھی تحریری طور پر تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے

اسلام آباد:(جاگیرنیوز) اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی تجویر پر قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق ایم این اے اور سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کی جائے گی، سپیکر نے فنانس کمیٹی کی سفارشات وزیر آعظم شہباز شریف کو بھجوا دیں۔پاکستان تحریک انصاف کے 67 اراکین پارلیمنٹ نے بھی تحریری طور پر تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی، ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں بھی ہم آواز ہیں۔پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ تمام تر کٹو تیوں کے بعد وفاقی سیکرٹری کی تنخواہ اور الاؤنسز 5 لاکھ 19 ہزار ماہانہ ہے، اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے مساوی حاصل ہوں گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اراکین پارلیمنٹ نے ایم این اے اور سینیٹر کی تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ کا مطالبہ کیا تھا، تاہم سپیکر ایاز صادق نے یہ مطالبہ مسترد کردیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں