چین کا تنزانیہ کے ہسپتال کے لئے سرجری کے سامان عطیہ

دارالسلام(شِنہوا)تنزانیہ میں 27 ویں چینی طبی ٹیم نے مشرقی افریقی ملک کے معروف طبی مرکز موہمبیلی نیشنل ہسپتال کو سرجری کا سامان عطیہ کیا۔
تنزانیہ میں چین کے سفیر چِھن منگ جیان نے 50 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا یہ طبی سامان تنزانیہ کے وزیر صحت جینسٹا مہاگاما کے حوالے کیا۔وزیر صحت جینسٹا مہاگاما نے کہا کہ یہ عطیہ چین اور تنزانیہ کے درمیان قریبی تعلقات کا ثبوت ہے اور دونوں ممالک نے گزشتہ 6 دہائیوں سے صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے تعاون کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین تنزانیہ کے مقامی طبی عملے کی تربیت میں بھی مدد کر رہا ہے۔ عطیہ کردہ سامان صحت کی دیکھ بھال میں موہمبیلی نیشنل ہسپتال کی صلاحیت میں اضافہ کرےگا۔موہمبیلی نیشنل ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد جنابی نے کہا کہ چین کی جانب سے طبی سازوسامان کا عطیہ تنزانیہ کی صحت کی دیکھ بھال کی صلاحیت کی بہتری کے لئے اس کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔چینی سفیر چِھن منگ جیان نے کہا کہ تنزانیہ کی آزادی کے بعد سے چینی حکومت نے مسلسل طبی امدادی ٹیمیں بھیجی ہیں جو بچوں کے امراض، دل کے آپریشن، نیورو سرجری، آرتھوپیڈکس اور دیگر شعبوں میں مہارت رکھنے والے انتہائی ہنر مند پیشہ ور افراد پر مشتمل ہیں۔