پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر سینیٹ داخلہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ تیار

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر رپورٹ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کر دی

اسلام آباد: (جاگیرنیوز) پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر سینیٹ داخلہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ تیار ہو گئی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر رپورٹ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کر دی، چیئرمین کمیٹی داخلہ سینیٹر فیصل سلیم نے پارٹی پالیسی کے تحت بل کی مخالفت کی۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے بل پر تحفظات کا اظہار کیا، جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بل کی مخالفت کی۔واضح رہے کہ پیکا ترمیمی بل کو کثرت رائے سے کمیٹی سے منظور کرلیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں