بھارتی یوم جمہوریہ پر سکھوں کا امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ

دنیا بھر میں ریفرنڈم کرایا جا رہا ہےوہ دن اب دور نہیں جب سکھ بھارت سے اپنا علیحدہ وطن حاصل کریں گے
واشنگٹن: (جاگیرنیوز) بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سکھوں کی جانب سے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔
سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھارت کے 76 ویں ری پبلک ڈے کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر شرکاء نے خالصتان کے نعرے بھی لگائے۔خالصتانی پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کے لئے دنیا بھر میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور وہ دن اب دور نہیں جب سکھ بھارت سے اپنا علیحدہ وطن حاصل کریں گے۔سکھ رہنما ڈاکٹر بخشش سنگھ نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے نعرے لگاتے ہوئے مودی کو سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کا قاتل قرار دیا۔
Load/Hide Comments