چین اور بھارت تقسیم کی بجائے تعاون کو فروغ دیں، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور بھارت کو شک، لاتعلقی اور ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کے بجائے باہمی مفاہمت، حمایت اور تعاون کے لیے کوشش کرنی چاہئیں۔
وانگ نے پیر کے روز بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ گزشتہ سال قازان میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد دونوں فریقوں نے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر سنجیدگی سے عمل کیا، تمام سطح پر فعال بات چیت کی اور چین۔بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کے عمل کو تیز کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو اس موقع کا فائدہ اٹھا کر ایک دوسرے کے قریب آنا چاہیے اور مزید ٹھوس اقدامات تلاش کرنے چا ہئیں۔وانگ نے مزید کہا کہ چین۔بھارت تعلقات کی بہتری اور ترقی دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی مفادات کے عین مطابق ہے اور یہ عالمی جنوب کے ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے مفید ہے اور ایشیا اور دنیا کے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔مسری نے کہا کہ بھارت اور چین نے قازان میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق مفید بات چیت اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا، اختلافات کو مناسب طریقے سے منظم کرتے ہوئے حل کیا اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کی بحالی کو فروغ دیا۔