اقوام متحدہ میں چین کے مشن کی میزبانی میں نئے قمری سال کی تقریب میں ثقافتی روایات اجاگر

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں نئے قمری سال کی تقریب کی میزبانی کی۔
اقوام متحدہ کے سینئر حکام اور نمائندوں سمیت 100 سے زائد ممالک کے 4 سو سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔یو این کے انڈر سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کے اعلیٰ نمائندے میگوئل اینجل موریٹینوز نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کی مرکزی عمارت کی راہداری میں چینی زبان میں نئے قمری سال کی مبارکباد پیش کی۔موریٹینوز کا کہنا تھا کہ دنیا کو درپیش متعدد چیلنجز میں نئے قمری سال کا جذبہ امید اور مثبت پن کی کرن ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو کانگ نے نئے سال میں امن،خوشحالی اور ہم آہنگی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔فو نے کہا کہ اس تہوار نے سرحدیں عبور کیں اور یہ عالمی جشن بن گیا ہے جو دنیا بھر میں مختلف برادریاں مناتی ہیں۔تقریب شیر کے شاندار رقص،ڈرمنگ اور گو چھن فن کے مظاہروں پر مشتمل تھی۔بیجنگ کے پرنس کنگ پیلس میوزیم کی ٹیم نے کیلی گرافی،ناٹنگ،کاغذ کی کٹائی،لیکویرڈ پنکھوں اور ہربل ساشے سمیت چینی لوک فن کی متعدد نمائشیں پیش کیں۔