بھارت: مذہبی تقریب میں سٹیج گرنے سے 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

سٹیج کو لکڑی کی مدد سے تیار کیا گیا تھا لیکن مذہبی رسومات کے دوران سٹیج گرگیا
نئی دہلی: (جاگیرنیوز) بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران سٹیج گرنے سے7 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت میں پیش آیا جہاں ایک سکول میں مذہبی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے سٹیج کو لکڑی کی مدد سے تیار کیا گیا تھا لیکن مذہبی رسومات کے دوران سٹیج گرگیا جس کے باعث بچوں اور خواتین سمیت 40 افراد زخمی ہوگئے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سٹیج گرنے کے بعد زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 افراد دم توڑ گئے جبکہ دیگر 20 افراد کو طبی امداد دے کر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ضلع باغپت میں اس تقریب کا اہتمام گزشتہ 25 سے 30 سال سے ہورہا ہے اور یہ واقعہ پہلی مرتبہ پیش آیا جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔