پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل

چند ہفتوں میں معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کرنے کا امکان ہے

اسلام آباد: (جاگیر نیوز) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کر دیا ہے، ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قید ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں میں معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کرنے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط اسحاق ڈار کے دورہ ملائیشیا کے دوران متوقع ہیں، معاہدے کے بعد پاکستانی قیدی اپنی سزائیں پاکستان میں کاٹ سکیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں