خیبرپختونخوا میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اینٹی کرپشن اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ
اینٹی کرپشن فورس میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ماہرین بھرتی کئے جائیں گے
پشاور: (جاگیرنیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے اینٹی کرپشن اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں اینٹی کرپشن فورس کا قانون منظور کیا جائے گا ،اینٹی کرپشن فورس میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ماہرین بھرتی کئے جائیں گے۔صوبہ میں اینٹی کرپشن کے 6 ریجنل اور 2 سب ریجنل دفاتر قائم ہوں گے ، کرپشن میں ملوث عناصر کیخلاف سزاؤں کی شرح 80 فیصد تک لے جانے اور ڈائریکٹ ریکوری 10 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کرنے کا ہدف مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق اینٹی کرپشن کے نظام کو مضبوط اور مؤثر بنایا جا رہا ہے، اینٹی کرپشن کے ادارے کو نئے خطوط پر استوار کرنے سے بدعنوانی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔