روس کا کیف میں فضائی حملہ،12 شہری ہلاک،9 زخمی

ریسکیو اہلکاروں نےملبے تلے دبے22افراد کو نکال لیا، ہلاک افراد میں3بچے اور خواتین بھی شامل ہیں

کیف: (جاگیرنیوز) روس یوکرین جنگ میں شدت آگئی ، روس نے کیف کی رہائشی آبادی پر میزائل حملہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی میزائل حملے میں 12شہری ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے، حملے میں 5عمارتیں بھی زمین بوس ہوگئیں، ریسکیو اہلکاروں نےملبے تلے دبے22افراد کو نکال لیا، ہلاک افراد میں3بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ روسی افواج نے کرسک پناہ گزین سکول پر بھی حملہ کیا جس میں چار شہری ہلاک ہوگئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں