قذافی سٹیڈیم کے سکیورٹی آڈٹ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

خصوصی کمیٹی قذافی سٹیڈیم میں عوامی سٹنگ ایریا اور سرویلنس سسٹم کا بھی سکیورٹی آڈٹ کرےگی

لاہور: (جاگیر نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے قذافی سٹیڈیم کے سکیورٹی آڈٹ کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی قذافی سٹیڈیم، اطراف، چیکنگ پوائنٹس اور پارکنگ ایریا کا تفصیلی سکیورٹی آڈٹ کرے گی ، خصوصی کمیٹی قذافی سٹیڈیم میں عوامی سٹنگ ایریا اور سرویلنس سسٹم کا بھی سکیورٹی آڈٹ کرےگی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ایس ایس پی سپیشل برانچ سکیورٹی آڈٹ کمیٹی کے سربراہ ہونگے، کمیٹی میں ایس ایس پی آپریشنز لاہور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لاہور، انٹیلی جنس بیورو، ملٹری انٹیلی جنس، انٹر سروسز انٹیلی جنس کے سینئر افسران اور ڈائریکٹر سکیورٹی پی سی بی شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی آڈٹ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ گزشتہ روز صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ،کمیٹی 5 فروری کو اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ کو جمع کروائے گی ، میچز کے پُرامن انعقاد کیلئے تمام پہلوؤں سے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں