آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں، میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے اور اینڈریو پے کرافٹ شامل ہیں

دبئی: (جاگیر نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
ٹورنامنٹ میں 12 امپائرز شامل ہوں گے جبکہ 3 ریفریز بھی فرائض انجام دیں گے۔پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں، میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے اور اینڈریو پے کرافٹ شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہو گا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں