وفاقی بیورو کریسی میں اکھار پچھاڑ، شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ رحیم حیات قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد: (جاگیرنیوز) وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کو تبدیل کرکے شہاب علی شاہ کو تعینات کردیا ۔
شہاب علی شاہ حال ہی میں بلوجستان میں خدمات انجام دے رہے تھے، گریڈ 21 کے شہاب علی شاہ اس سے پہلے بھی خیبر پختونخوا میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی، کمشنر پشاور اور پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلی خیبر پختونخوا رہ چکے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ رحیم حیات قریشی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، رحیم حیات قریشی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں