لوئر کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 18 دہشتگرد، 2 سہولت کار گرفتار

ضلع کرم اور ہنگو کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے

کوہاٹ: (جاگیرنیوز) لوئر کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران 18 دہشتگردوں اور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔
آر پی او کوہاٹ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ لوئر کرم کے علاقوں بگن، مندورئی اوچھت و دیگر ملحقہ علاقوں میں دہشتگروں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جن دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کی ہے ان کی گرفتاری کے لئے کرم، ہنگو اور کوہاٹ میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ،علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔آر پی او کوہاٹ نے مزید کہا کہ مطلوب دہشدت گردوں کی گرفتاری کے لیے ضلع کرم اور ہنگو کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کرم میں 14 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ روپے مقرر کی گئی جبکہ دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں