دوسروں کی تکلیف کا احساس

اے اللّٰہ : ہمیں سب کے ساتھ حسن سلوک اور بلند اخلاق کا مظاہرہ کرنے کی توفیق عطا فرما
تحریر:احمدخان اعوان
اگر کسی کی مسکراہٹیں آپ کے وجود سے وابستہ ہیں۔۔تو یقین کریں، آپ کا وجود قابلِ رشک ہے۔۔۔ کسی کو کچھ دینا ہی ہدیہ نہیں ہوتا.. بلکہ کسی پر غصّہ آجائے تو اس کا اظہار نہ کرنا اور کسی کے راز معلوم ہوں تو انہیں چُھپانا، کسی کو معاف کرنا ۔۔ کسی کی عزت کو تار تار کرنے سے اپنی زبان کو بچانا بھی ہدیہ ہے۔۔
وعدوں کو وفا کرنے کا ہُنر بہت کم لوگوں میں ہوتا ہے، زندگی کی شراکت داری کسی ایسے انسان سے ہونی چاہیے جو اسں وقت بھی ساتھ نبھانا جانتا ہو جب آپ کے لئے چیزیں مشکل سے مشکل ہوتی جارہی ہوں۔۔آپ کو پتہ ہے ہمارے پاس ایک بہت قیمتی چیز ہے جو بہت کم لوگوں کے پاس ہوتی ہے اللہ وہ چیز بس اُنہیں دیتا ہے جنہیں پسند کرتا ہے اور اپنے قریب کرنا چاہتا ہے….
پتہ ہے وہ کیا ہے ؟ دوسروں کی تکلیف کا احساس, دُعا کی توفیق, دُعاؤں کا جواب نا ملنے کے بعد یقین…. اور صبر…. یہ بہت خاص چیزیں ہیں اگر ہمارے پاس ان میں سے کوئی ایک چیز بھی ہے تو ہم بہت امیر ہیں اللہ کے پسندیدہ ہیں ۔۔۔یہ جو وتواصوابالصبر ہوتا ھے نا ؟؟؟ یہ بندے کو بندے سے ہی چائیے ہوتا ھے، خصوصا تب جب دلوں میں مکڑی کے جالے لگ جائیں۔۔۔۔۔!!
اے اللّٰہ : ہمیں سب کے ساتھ حسن سلوک اور بلند اخلاق کا مظاہرہ کرنے کی توفیق عطا فرما۔ اچھے الفاظ کے ساتھ لوگوں سے مخاطب ہونے اور سب کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کی توفیق عطا فرما۔ یا رب العزت، ہمارے گُناہوں کی پردہ پوشی فرما۔ دنیا آور آخرت کی رُسوائی سے ہماری حفاظت فرما۔ ہمارے عیب، دانستہ و ناداستہ گُناہ و کوتاہیوں کو معاف فرما۔۔ ہم سب کی زندگیوں میں اچھی صورت کے ساتھ اچھی سیرت پیدا فرما ۔ ہم سب کو خلوص و محبت اور شائستگی کے ساتھ صراط مستقیم پر گامزن فرما ۔ ہماری زندگیوں میں آسانیاں پیدا فرما اور آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرما۰
احمدخان اعوان