عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی: عالیہ حمزہ کا الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتماد

عالیہ حمزہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ میرے حلقہ میں دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل تبدیل کیا جائے
لاہور: (جاگیر نیوز) عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر عالیہ حمزہ نے الیکشن ٹریبونل پر عدم اعتماد کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔عالیہ حمزہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ میرے حلقہ میں دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل تبدیل کیا جائے، میرے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت حاضر سروس جج کے ٹریبونل میں بھیجی جائے۔
Load/Hide Comments