9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری درخواست 28 فروری کو سماعت کیلئے مقرر

بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں کہاہے کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے
اسلام آباد:(جاگیرنیوز) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست 28 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ کرے گا۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔خیال رہے یہ درخواست ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں مختلف قانونی کارروائیاں اور تحقیقات جاری ہیں، سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت ملکی سیاست اور قانونی معاملات میں اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔واضح رہےکہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیرِاعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کو نیب (نیب القادر ٹرسٹ کیس) کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔