اشتہارات ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے: خواجہ آصف کا مشورہ

اشتہارات کے ذریعے پروموشن ڈاکٹرز کے شایان شان نہیں، اشتہاروں کی ضرورت سیاست دانوں کو ہوتی ہے

سیالکوٹ :(جاگیر نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے۔
سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے، جس کے ہاتھ میں شفا ہو، اللہ نے یہ ہنر دیا ہو تو مریض خود آتے ہیں، ڈاکٹروں کا ایک اشتہار پڑھا تو شرم آئی، یہ اشتہارات کے ذریعے پروموشن ڈاکٹرز کے شایان شان نہیں، اشتہاروں کی ضرورت سیاست دانوں کو ہوتی ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہناتھا کہ حلف بس اٹھایا جاتا ہے اس کی پاسداری نہیں کی جاتی، سیالکوٹ میں اب کئی ہسپتال قائم ہو چکے ہیں، ان ہسپتال کے باوجود سہولیات کم پڑ جاتی ہیں، میرے والد نے سیالکوٹ میں ہسپتال تعمیر کروایا، اس شہر کی ضرورت کے مطابق صحت کی سہولیات کم ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں