پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کم بیک، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1529 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا
کراچی: (جاگیر نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کے بعد زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 857 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج منفی سے مثبت زون میں آگئی، 1529 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 18 ارب 75 کروڑ 3 لاکھ 30 ہزار 856 روپے مالیت کے 21 کروڑ 40 لاکھ 98 ہزار 48 شیئرز کا لین دین ہوا۔