چیمپئنز ٹرافی؛ نیوزی لینڈ بنگلا دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

رچن رویندر کی شاندار سینچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے 237 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں پورا کیا
راولپنڈی:(جاگیرنیوز)چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے ایونٹ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے 237 رنز کا ہدف 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔کیویز کی جانب سے رچن رویندرا 112 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹام لیتھم 55، ڈیوون کانوے 30، کین ولیمسن 5 اور ول ینگ 0 رن بنا کر پویلین لوٹے۔گلین فلپس 21 اور مائیکل بریسویل 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد، مستفیض الرحمان ، ناہید رانا اور رشاد حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 8.2 اوورز میں 45 کے مجموعی اسکور پر گری، اوپنر تنزید حسن 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے مہدی حسن میراز 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔توحید ہردوئے 7، مشفق الرحیم 2، محمود اللہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ نجم الحسین شانتو 77 رنز بناکر پویلین لوٹے۔جاکر علی نے 45، رشاد حسین نے 26 اور تسکین احمد نے 10 رنز بنائے۔ مستفیض الرحمان 3 اور ناہید رانا صفر کے اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے مائیکل بریسویل نے 4، ول او رورک نے 2، میٹ ہینری اور کائل جیمیسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔