واٹس ایپ بِیٹا میں متعدد اکاؤنٹس چلانے کا فیچر متعارف

صارفین ایسا کیو آر کوڈ بٹن کے برابر میں موجود تیر کے نشان کو ٹیپ کر کے کر سکتے ہیں،-فوٹو:ویب

ایپ میں نیا اکاؤنٹ ایک سادہ سے طریقے سے شامل کیا جاسکتا ہے.
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے بِیٹا صارفین کے لیے ایک ایپ سے متعدد اکاؤنٹ چلانے کا فیچر متعارف کرا دیا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ بِیٹا کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ایک ایپ سے متعدد اکاؤنٹ کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

ایپ میں نیا اکاؤنٹ ایک سادہ سے طریقے سے شامل کیا جاسکتا ہے۔ صارفین ایسا کیو آر کوڈ بٹن کے برابر میں موجود تیر کے نشان کو ٹیپ کر کے کر سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں