مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش، عمرہ زائرین خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے

طوفانی بارش کے دوران مکہ ٹاور کے اوپر بجلی چمکنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے:فوٹو:اسکرین گریب

طوفانی بارش کے باوجودمکہ مکرمہ میں عازمین خانہ کعبہ کا طواف کرتے رہے۔
طوفانی ہواؤں کے جھکڑوں سے مسجد الحرام کے صحن میں مختلف اشیا اڑ گئیں اور صفائی پر مامور عملہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پھسل گیا.
مکہ مکرمہ: موسلا دھار طوفانی بارش کے دوران مسجد الحرام میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے، طوفانی بارش کے باوجود عازمین عمرہ طواف کرتے اور اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء بیان کرتے رہے۔


طوفانی ہواؤں کے جھکڑوں سے مسجد الحرام کے صحن میں مختلف اشیا اڑ گئیں اور صفائی پر مامور عملہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پھسل گیا، مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکوں سمیت مکہ کے دیگر علاقے بھی زیر آب آ گئے۔


طوفانی بارش کے دوران مکہ ٹاور کے اوپر بجلی چمکنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے، حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف ، نماز کے مقامات ، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں