صدر مملکت عارف علوی نے سکندر سلطان راجہ کو ملاقات کے لیے مدعو کرلیا

صدر مملکت نے 9 اگست 2023ء کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کی،-فائل:فوٹو
ویب ڈیسک:

الیکشن کمیشن کو صدر مملکت کا خط موصول، چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں صدر مملکت کے خط کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد: صدر نے الیکشن کی تاریخ دینے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جو الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری کردہ نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر ، سکندر سلطان راجہ ، کو خط لکھ دیا۔
صدر مملکت نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل مُلاقات کی دعوت دے دی۔
خط میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے 9 اگست 2023ء کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا ، صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ کے نوے دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل صدر کے ساتھ ملاقات کے لیے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ مناسب تاریخ طے کی جا سکے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو صدر مملکت کا خط موصول ہوگیا ہے جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا۔ جس میں صدر مملکت کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں