پٹرول سکیم رجسٹریشن:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 6 لاکھ ایس ایم ایس موصول، 43 ہزار رجسٹرڈ

سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جائے گی

رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ نمبر،گاڑی کا نمبر،رجسٹریشن کا صوبہ،گاڑی رجسٹریشن کی تاریخ درکار ہیں، وزیراعظم کو بریفنگ

اسلام آباد:(جاگیر نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے وزیرآعظم پٹرول ریلیف سکیم میں رجسٹریشن کے لیے 6 لاکھ سے زائد ایس ایم ایس موصول ہوچکے جن میں سے43 ہزار سے زائد افراد کو رجسٹرڈ کرلیا گیا۔تفصلات کے مطابق وزیرآعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پٹرول ریلیف سکیم سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ وزیرآعظم نے سبسڈی ریلیف حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کے لیے درکار ایس ایم ایس کو مفت کرنے کی ہدایت کردی، اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے فیول سبسڈی سکیم 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب شروع کردی جائے گی جبکہ ملک بھر بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب سے پٹرول پر ریلیف حاصل کیا جا سکے گا۔وزیرآعظم نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سمیت انتظامیہ کو عوام کی رہنمائی کے لیے فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی عوام کو رجسٹریشن اور دیگر ضروری مراحل میں ہر ممکن رہنمائی فراہم کی جائے۔وزیرآعظم نے ملک بھر میں عوامی نمائندوں اور رضاکاروں کو عوام کی رہنمائی کے لیے متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرآعظم نے کہا کہ رضاکار عوام کو فیول سبسڈی سکیم کی رجسٹریشن اور دیگر ضروری مراحل مکمل کرنے میں رہنمائی فراہم کریں۔ وزیرآعظم نے فیول سبسڈی سکیم کے حوالے سے بھرپور میڈیا آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی، پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارمز پر آگاہی مہم کو تیز رفتاری سے چلایا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں