وفاقی حکومت کا اکاؤنٹس نظام میں خالی مستقل آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ،متعلقہ افسران کو ہدایات جاری

کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ہر کیڈر میں ختم کی جانے والی آسامیوں کو بنیادی طور پر ویکنسی روسٹر کے مطابق ابتدائی تقرری، براہ راست بھرتی کے کوٹے سے منہا کیا جائے گا

اسلام آباد:(جاگیرنیوز)وفاقی حکومت نے اکاؤنٹس نظام میں 60 فیصد خالی مستقل آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے متعلقہ فنانشل ایڈوائزرز اور چیف اکاؤنٹس افسران کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) نے وفاقی کابینہ کے 27 اگست 2024ء کے فیصلے کی روشنی میں 60 فیصد خالی مستقل آسامیوں کے خاتمے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں۔کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق رپورٹ کے پیرا 6(i) کے تحت ان آسامیوں کو ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی جو کم از کم ایک سال سے خالی چلی آرہی ہیں جس کا مقصد رائٹ سائزنگ اور کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل درآمد ہے۔مراسلے کے مطابق ختم کی جانے والی آسامیوں میں وہ عہدے شامل نہیں ہوں گے جو تبادلے، پوسٹنگ یا پروموشن کے لیے مختص ہونے کے باعث خالی ہیں۔مزید بتایا گیا کہ کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ہر کیڈر میں ختم کی جانے والی آسامیوں کو بنیادی طور پر ویکنسی روسٹر کے مطابق ابتدائی تقرری، براہ راست بھرتی کے کوٹے سے منہا کیا جائے گا۔اس حوالے سے تمام فنانشل ایڈوائزرز اینڈ چیف اکاؤنٹس آفیسرز کو اپنے متعلقہ ویکنسی روسٹرز پر نظرثانی یا انہیں تیار کرنے اور پروموشن کیسز اسی کے مطابق پراسیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں