نیویارک کی مساجد میں جمعہ کی اذان لاؤڈ سپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی

مئیر نیویارک ایرک آدم کی جانب سے پریس کانفرنس میں اذان دینے کی اجازت کا اعلان کیا گیا
نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک کی مساجد میں جمعہ کی اذان لاؤڈ سپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی، مسلم کمیونٹی نے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
مئیر نیویارک ایرک آدم کی جانب سے پریس کانفرنس میں اذان دینے کی اجازت کا اعلان کیا گیا، رمضان المبارک میں بھی مغرب کی اذان دی جا سکے گی۔میئر نیویارک کی پریس کانفرنس میں مسلم قیادت بھی موجود تھی، پولیس کمشنر کی جانب سے بھی مکمل تعاون کا اعلان کیا گیا، مسلم کمیونٹی نے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
Load/Hide Comments