آرمی چیف سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لینے سندھ پہنچ گئے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوشہرو فیروز میں سیلاب متاثرین کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ، طبی اور اتنظامی دیکھ بھال میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے نے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ پاکستان آرمی سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے خدمات جاری رکھے گی۔ ب
بعدازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ بھی کیا۔ قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں