افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء کے بعد بھی خطے میں دہشت گردی کا خطرہ موجودہے، مسعود خان

افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء کے بعد بھی خطے میں دہشت گردی کا خطرہ موجود،دہشت گرد پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہےہیں-فائل فوٹو

افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد سے ہم نے 1500 سے زائد قیمتی جانیں قربان کی ہیں
افغانستان کو استحکام کی طرف گامزن کرنا پاکستان اور امریکا کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ پورے خطے ، وسطی ایشیاء ، مغربی ایشیاء، پاکستان، جنوبی ایشیاء، جنوب مغربی ایشیائی کااستحکام افغانستان سے وابستہ ہے
میکسیکو: امریکا میں پاکستان کے سفیرمسعود خان نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء کے بعد بھی اس خطے میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے، ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہےہیں جبکہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد سے ہم نے 1500 سے زائد قیمتی جانیں قربان کی ہیں۔دورہ نیو میکسیکو کے دوران گلوبل سانٹا فے تھنک ٹینک کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں میں پاکستان اور امریکا نے سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اقتصادی میدان میں بھی تعلقات کو وسعت دینے پر توجہ دی ہے اور وہ اس کوشش میں کامیاب ہوئے ہیں۔مسعود خان نے کہا کہ افغانستان کو استحکام کی طرف گامزن کرنا پاکستان اور امریکا کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ پورے خطے ، وسطی ایشیا ، مغربی ایشیا، پاکستان، جنوبی ایشیا، جنوب مغربی ایشیائی کااستحکام افغانستان سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے فوجیوں کے انخلاکے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال پائی جاتی تھی لیکن اب یہ غیریقینی صورتحال نہیں رہی، واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبہ جات میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں