عام انتخابات اگر 90 روز میں ںہیں تو 120 دن میں ہونے چاہیے، بلاول بھٹو

اگر پاکستان کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ کرتے ہیں وہ سب قبول کریں- فوٹو: فائل

ملک پر کٹھ پتلی مسلط اور ہمارے اوپر ایسے تجربات کرنا بند کریں،عوام کو اپنے فیصلے کرنے دیں
آصف زرداری نے تیس سال سے زائد سیاست کی ہے، سب سے زیادہ جیل کاٹی ہے جن سیاست دانوں کو اس تکلیف سے گزرنا پڑ رہا ہے انہیں ہم حوصلہ دینا چاہتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے
کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی الیکشن چاہتی ہے، 90 نہیں تو 100 دن ورنہ 120 دن میں انتخابات کرادیئے جائیں۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ الیکشن جلد از جلد یا 90 روز میں کرادیئے جائیں تا کہ ہم دوبارہ عوام کی خدمت کریں، میڈیا میں جو باتیں چل رہی ہیں اورپاکستان پیپلز پارٹی کی کردار کشی جو ہورہی ہے اس پرو پیگنڈے کا جواب ہم نے اپنی کارکردگی سے دیا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے تیس سال سے زائد سیاست کی ہے، سب سے زیادہ جیل کاٹی ہے جن سیاست دانوں کو اس تکلیف سے گزرنا پڑ رہا ہے انہیں ہم حوصلہ دینا چاہتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے۔بلاول نے کہا کہ آپ کبھی سیاست دان نہیں رہے، آپ کی ٹریننگ چل رہی ہے، آپ ایک کٹھ پتلی کے طور پر سامنے آئے، کور کمانڈر ہاؤس جی ایچ کیو پر حملہ کیا ہم انہیں سبق سکھانا چاہتے ہیں تاکہ کوئی بھی ایسے حملے نہ کرے، ملک پر کٹھ پتلی مسلط کرنا بند کیا جائے، ہمارے اوپر ایسے تجربات کرنا بند کریں اور عوام کو اپنے فیصلے کرنے دیں، اگر پاکستان کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ کرتے ہیں وہ سب قبول کریں۔انہوں ںے کہا کہ دیگر جماعتیں حلقہ بندیوں کے بعد ہی الیکشن چاہتی ہیں، الیکشن کمیشن کو دیکھنا چاہیے کہ ملک میں دوغلی پالیسی کیوں چل رہی ہے؟ ہم افسران کی کارکردگی پر بات نہیں کرنا چاہتے، الیکشن کمیشن نے غیر آئینی طور پر ڈویلپمنٹ فنڈ کو روکا ہے، سیلاب متاثرین کے لیے جو کام چل رہا تھا اسے بھی روکا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پابندی کو ختم کرے، الیکشن کمیشن دوغلا نظام ختم کرے، سندھ میں اگر فنڈ زکو روکیں گے تو باقی صوبوں کے فنڈز بھی روکے جائے۔انہوں ںے کہا کہ الیکشن جلد ازجلد کرائے جائیں، نوے نہیں تو سو دن ورنہ 120 دن میں کروائے جائیں۔بلاول کا مزید کہنا تھا کہ نیب چھاپوں کے حوالے سے جھوٹی خبریں چل رہی ہے، ہمارے کسی بھی وزیر کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں