پاک بھارت میچ ،فخر زمان کی گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ کور بچھانے کی ویڈیو وائرل

دونوں ٹیموں کے درمیان محض 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا ہے -فوٹو: ٹوئٹر

بارش سے متاثرہ گراؤنڈ کو جلد ڈھانپنے کیلئے پاکستانی اوپنر فخر زمان گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ کور بچھاتے ہوئے نظر آئے
کولمبو:ایشیاءکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران فخر زمان کی گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ کور بچھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، 24.1 اوورز کے کھیل کے بعد تیزبارش ہوئی تو امپائرز نے میچ روک دیا۔بارش سے متاثرہ گراؤنڈ کو جلد ڈھانپنے کیلئے پاکستانی اوپنر فخر زمان گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ کور بچھاتے ہوئے نظر آئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


دوسری جانب پاک بھارت میچ اگر بارش کے باعث دوبارہ شروع نہیں ہوتا تو کل (11 ستمبر) کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، جہاں میچ مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گا۔واضح رہے کہ میچ کے آغاز سے قبل ہی محکمہ موسمیات کولمبو میں آج دن کے اوقات میں 80 فیصد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی جبکہ آنے والے پورے ہفتے شدید بارش کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں