ورلڈکپ2023، ایچ سی اےپاکستان اور نیوزی لینڈ کا وارم اَپ میچ دوبارہ شیڈول کرنے کا مطالبہ کردیا

ورلڈکپ شیڈول، بھارتی بورڈ نے مذاق بنالیا، دوبارہ تبدیلی کا امکان -فوٹو: پی سی بی
حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 29 ستمبر کو شیڈول ورلڈکپ سے قبل وارم اَپ میچ کو سیکیورٹی خدشات کے باعث دوبارہ شیڈول کرنے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حکام نے ہندو تہوار گنیش وسرجن اور عید میلاد النبی کی وجہ سے میچ کو ری شیڈول کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ایسوسی ایشن نے بی سی سی آئی سے درخواست کی کہ دو مذہبی تہواروں کے باعث بڑی تعداد میں پولیس افسران کو تعینات کیا جائے گا، اس وجہ سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایگزیکٹوز کو ای میل بھیج کر وارم اپ گیم کو دوبارہ شیڈول کرنے کی درخواست کی ہے تاہم بورڈ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔گزشتہ ماہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے 9 اور 10 اکتوبر کو ورلڈکپ کے کھیلوں کو دوبارہ شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی، جس میں سیکیورٹی اہلکار کم ہونے کی وجہ پیش کی گئی تھی۔